Live Updates

تحریک انصاف نے 126دن کے طویل ترین احتجاجی دھرنے کو ملک کے وسیع ترمفاد میں ختم کردیا

وزیراعظم نوازشریف آگے بڑھیں گے ،،غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کرکے 2013ء کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، بحران ختم ہو جائیگا ،عمران خان، تحریک انصاف ملک بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،کسی صورت انصاف کے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،حکومت پیچھے ہٹی تو ان کیلئے ملک چلانا مشکل ہوجائیگا ،وقت ثابت کریگا کہ دھرنوں کی وجہ سے نیاپاکستان بنا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

بدھ 17 دسمبر 2014 21:02

تحریک انصاف نے 126دن کے طویل ترین احتجاجی دھرنے کو ملک کے وسیع ترمفاد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 126دن کے طویل ترین احتجاجی دھرنے کو ملک کے وسیع ترمفاد میں ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آگے بڑھیں گے غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کرکے 2013ء کے انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، بحران ختم ہو جائیگا،تحریک انصاف ملک بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کسی صورت انصاف کے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے حکومت پیچھے ہٹی تو ان کیلئے ملک چلانا مشکل ہوجائیگا وقت ثابت کریگا کہ دھرنوں کی وجہ سے نیاپاکستان بنا۔

بدھ کو دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ میں سانحہ پشاور کے زخمی بچوں کو ہسپتال میں ملا ان سے بات چیت کی کبھی اپنی زندگی میں نہیں دیکھا کہ سکول کے بچوں کو منصوبہ بندی کرکے مارا گیا ہو امریکہ جیسے ملکوں میں سنتے تھے کہ کوئی شخص پاگل ہوکر بچوں کو مارتاہے لیکن منصوبہ بندی کے ذریعے کوئی ایسا نہیں کرتا میں بھی باپ ہوں اپنے بچوں کاسوچتا ہوں کہ میرے بچوں کو کوئی مارے تو میں ذمہ داروں سے لڑونگا لیکن بچوں کو کیسے مارسکتا ہوں آرمی پبلک سکول کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف نے کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دی پہلے سوچا کہ چار ماہ میں ہمارے ساتھ جو گزری نہ جاؤں یہاں پر لوگوں کو اٹھا اٹھا کرتھانوں میں پھینکاگیا ان پر تشدد کیاگیا ٹیئر گیس استعمال کی گئی جہلم گوجرانوالہ ،فیصل آباد میں ہمارے ساتھ جو ہوا جبکہ پرامن احتجاج ہمارا حق تھا ایک دل تھا کہ کانفرنس میں نہ جاؤں غصہ بڑاتھا پھر سوچا کہ میرے ملک کیلئے کیابہتر ہے اوروقت کاتقاضا ہے کہ جنہوں نے یہ سب کچھ کیا قوم ملکر ان کامقابلہ کرے اس لئے کانفرنس میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں حکومت کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی وقت کاتقاضاہے کہ ہم اکٹھے ہوں دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے ہرطرح کی مدد دینے کو تیارہیں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تحریک انصاف بھی شرکت کرے گی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ عام جنگ نہیں جب کوئی لڑنے آئے تو ان کے دل جیت لئے جائیں تو جنگ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے چار ماہ ایک ہفتہ اس لئے دھرنادیا کہ سب جانتے ہیں کہ2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی انصاف لینے کیلئے ہم نے قانون کے تمام تقاضے پورے کئے الیکشن کمیشن گئے ٹریبونل گئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو کہا کہ چار حلقے کھول دیں انہوں نے کہاکہ میرے پاس بیس ہزار کیسز ہیں جس ملک میں مینڈیٹ چوری ہو اس سے بڑا سانحہ کیا ہوسکتاہے اس کے بعد پارلیمنٹ گئے وہاں کہا کہ چار حلقے کھولیں چار حلقوں کی تحقیقات کرائیں اورملوث لوگوں کوسزائیں دیں ورنہ پھرآئندہ الیکشن میں دھاندلی کامقابلہ ہوگا جس طرح آج کراچی میں ٹارگٹ کلرزکو سزا نہیں ملتی کس طرح ٹارگٹ کلنگ ختم ہوگی اورکرپشن کرنیوالوں کو سزا نہیں ملتی تو اس سے کیسے کرپشن ختم ہوگی اسی طرح انتخابات میں دھاندلی کرنیوالوں کو سزا نہیں ملے گی تو ملک میں صاف شفاف انتخابات کیسے ہونگے 11مئی 2014ء کو ڈی چوک پرجلسہ ہوا اور کہاکہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور ہونگے لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا مجبور ہوکر 14اگست کو دھرنے کیلئے نکلے آج126 دن ہوگئے ہم نے نوازشریف کے استعفے کامطالبہ کیا کیونکہ دھاندلی کاجس کوبراہ راست فائدہ پہنچا ہو اسے چاہیے کہ جب تحقیقات شروع ہوں تووہ مستعفی ہوجائیں ہم اس مطالبے سے پیچھے ہٹے اورکہاکہ دھرنابھی جاری رہے اورتحقیقات بھی ہوں پھرآخر میں آکر ہم نے شہر بند کئے اورکامیابی سے شہربندکئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس سٹریٹ پاور ہے چارماہ میں پارٹی ایسے پھیلی ہے کہ کسی بھی وقت شہروں کو بند کرسکتے ہیں لیکن اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے میری اٹھارہ سال کی سیاست ایک طرف اور چارماہ کی سیاست ایک طرف۔

(جاری ہے)

چار ماہ میں قوم جاگی ہے کونے کونے میں ہماری آواز پہنچی ہے خواتین جاگی ہیں خواتین نے ہمارانظریہ اپنایا جب خواتین جاگتی ہیں تو پورا گھرجاگتاہے جتنی دیر ہمارا دھرنا رہا ہماری تحریک پھیلی تحریک انصاف نے تاریخی جلسے کئے قوم سمجھ گئی تھی کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی جب حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو سانحہ پشاور ہوگیا کورکمانڈر پشاورسے ملاقات ہوئی اورانہوں نے جوباتیں سنائیں کہ بارڈر سے باہر کے لوگ بھی ملوث ہیں اورآگے کے حالات انہوں نے بتائے جس کے بعد میں نے سوچا کہ کیا کریں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی ضرورت ہے کہ سب اکٹھے ہو ں ہماری جماعت اس نتیجے پرپہنچی کہ پاکستان کے جو حالات ہیں ہمیں دھرنا ختم کرنا پڑیگا قوم ہم سے جو چاہتی تھی میں ان کے ساتھ ہوں نوازشریف سے پوچھتا ہوں کہ قوم جو امیدیں لگاکربیٹھی ہے کیاوہ پوری کرینگے قوم چاہتی ہے کہ 2013ء کے انتخابات کی تحقیقات ہوں حکومت نے جوڈیشل کمیشن کاکہاہے جو چیزیں طے ہوچکی تھیں ان پرعمل ہو۔

عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف قدم آگے بڑھائیں ہم کوئی ناجائز چیز نہیں مانگ رہے ہمارا احتجاج جمہوریت کے مستقبال کیلئے تھا ملک میں صاف شفاف انتخابات ہونگے تو جمہوریت آگے بڑھے گی سب جماعتوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی پھر اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتی نوازشریف سے امید ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائیں گے اورمقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کرائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر جوڈیشل کمیشن کہتاہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو ہم حکومت کو تسلیم کرلیں گے اگر جوڈیشل کمیشن نے کہاکہ دھاندلی ہوئی ہے توپھر نوازشریف کو دوبارہ انتخابات کراناہوں گے دھاندلی میں ملوث لوگوں کو جب سزائیں ملیں گی تو نیاپاکستان بنے گا تحریک انصا ف کے سربراہ نے اس جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پرہونگے حکومت جلد ازجلد غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن تشکیل دے تاکہ ملک آگے بڑھے ہم کسی صورت انصاف لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اگرحکومت پیچھے ہٹے گی تو پھر نوازشریف کیلئے ملک چلانامشکل ہوجائیگا انہوں نے اس تحریک میں جدوجہد کرنیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وقت ثابت کریگا کہ ان کی جدوجہدرنگ لائی ہے ملک بدل گیا ہے لوگوں میں شعورآگیاہے لوگ سمجھ گئے ہیں ناانصافی کیلئے کھڑے ہونے کیلئے تیار ہیں پہلے لوگ برائی کو دل سے برا کہتے تھے اب زبان سے برا کہتے ہیں اب ہمیں انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا ہاتھ استعمال کرینگے عوام اپنے حقوق سمجھ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اس لئے کم ہوئیں کہ حکومت پر دباؤ تھا انہوں نے دھرنے میں شریک خواتین، بچوں ،نوجوانوں اورپوری قوم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اگر قوم ان کے ساتھ نہ ہوتی تو آج وہ اکیلے کھڑے ہوتے تاریخ ثابت کرے گی کہ دھرنے کی وجہ سے نیاپاکستان بنا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات