پشاور واقعہ کے شہداء کی یاد میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون پر شمعیں اور چراغ روشن کئے گئے، شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش،
شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں
بدھ 17 دسمبر 2014 21:30
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کرام کی یاد میں بدھ کی شب متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون پر شمعیں اور چراغ روشن کئے گئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی اراکین عائشہ آفتاب ،فرزانہ ظفر ، حیدرآبا د زون کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،زبیراحمد خان ،صابر حسین قائم خانی سمیت علمائے کرام ،تاجر ، صنعتکار ، کالجز کے پروفیسرز ، اساتذہ کرام ، فنکاروں ، ادیبوں ، دانشوروں،معصوم بچے بچیوں ، خواتین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی یاد میں اپنے حصے کی شمع روشن کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.