پاکستان امن کی سرزمین ہے ، اسے کوئی دہشت گرد بندوق کے ذریعے کنٹرول کر سکتا ہے نہ ہی پاکستانی قوم یہ قبول کرے گی، جاوید ہاشمی

بدھ 17 دسمبر 2014 23:17

پاکستان امن کی سرزمین ہے ، اسے کوئی دہشت گرد بندوق کے ذریعے کنٹرول کر ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی سرزمین ہے اور اس کو کوئی دہشت گرد بندوق کے ذریعے کنٹرول نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستانی قوم کسی صورت یہ قبول کرے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی دوپہر سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ فضل الله مولوی نہیں جس کو افغانستان پاکستان کے حوالے کرے اور یہاں لاکر اس کو پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کی حفاظت نہیں کر سکے ہم ان سے شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معصوم بچوں کو شہید کیا گیا جس کی وجہ سے ہر آنکھ اشک بار ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ شہید ہونے والے بچے کل کے معمار تھے لیکن انہیں شہید کردیا گیا جس کی وجہ سے آج پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونے پڑے گا پاکستان کا اتحاد اسلام کا اتحاد ہے۔ دہشت گردوں کو سزا ملنی چاہیے۔