ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملا قات

جمعرات 18 دسمبر 2014 11:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے۔وزیر اعظم نواز شریف سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور دہشتگردوں کیخلاف فضائی حملوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے گزشتہ روز وادی تیراہ میں کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایئرچیف کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے قاتلوں کو اب اس سرزمین پر ٹکنے نہیں دینگے، معصوم بچوں کے قاتلوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ کے ہواباز دہشت گردوں کو نشانہ بناتے وقت سانحہ پشاور کو سامنے رکھیں۔

متعلقہ عنوان :