جاپان میں برف کے طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا ، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

جمعرات 18 دسمبر 2014 12:27

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) جاپان میں برف کے طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا ، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مغربی اور شمالی جاپان میں ایک دن کے اندر تین فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے سڑکوں پر برف کے ڈھیر جمع ہونے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ، خراب موسم کے باعث پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا برفانی طوفان سے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ، محکمہ موسمیات نے شدید موسم کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں موسم معمول کے مطابق ہے

متعلقہ عنوان :