حکومت قومی جماعتوں کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں پر سنجیدگی اور ملکی مفاد کے تحت مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گی بشیر جان رہنمااے این پی سندھ
جمعرات 18 دسمبر 2014 14:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ بشیر جان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت قومی جماعتوں کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں پر سنجیدگی اور ملکی مفاد کے تحت مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔پختون قوم یا دین اسلام کی آڑ لیکر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ایسے دہشت گردوں کا تعلق کسی قوم کے بجائے فسطائیت سے ہے جس کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔
ڈرون حملوں میں معصوم بچوں کی شہادتوں سے لیکر پشاور اسکول سانحے تک ہمیں اپنی غلطیوں کو درست کرکے ملک و قوم کے لئے ایک پالیسی ترتیب دینا ہوگی۔ملکی خود مختاری پر بیرون عناصر حملہ آور ہیں ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
جنگیں صرف اسلحوں سے نہیں بلکہ قوم کے جذبوں سے جیتی جاتی ہیں۔پاکستانی قوم کو فروعی اختلافات مٹا کر اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔
بکھری منتشر قومیں اس وقت ہی کامیاب ہو سکتی ہیں جب تک وہ آپس کے اختلافات ختم کرکے اپنی غلطیوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔غلطیوں سے سبق حاصل کرنے والی قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں اور تاریخ میں انھیں بہادر قوم سے ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ بشیر جان نے تحریک انصاف کی جانب سے تین ماہ کیلئے احتجاجی سیاست اور اسلام آباد میں دھرنے کے خاتمے کے فیصلے کو دیر آید درست آید قرار دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.