متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف بھرپور یوم سوگ منایا گیا
جمعرات 18 دسمبر 2014 16:13
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف بھرپور یوم سوگ منایا گیا۔ یوم سوگ کے سلسلے میں زونل آفس کے سامنے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ میں زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
غائبانہ نماز جنازہ کے اختتام پر سانحہ پشاور کے شہداء کی مغفرت و درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ علاوہ ازیں پشاور آرمی پبلک اسکول پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء ، اساتذہ کرام اور اسٹاف کی یاد میں زونل آفس کے باہر شمعیں روشن کر کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.