کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں صنعتی زون کے قیام پر کام تیز کیا جائے،امتیاز شاہد
جمعرات 18 دسمبر 2014 17:06
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں نیا انڈسٹریل اسٹیٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس سے ان اضلاع کے عوام کی پسماندگی اور محرومی دور ہو گی اور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں کوہاٹ اور کرک انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں جنرل مینجر سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمداقبال، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت شرافت خان ربانی ،اسسٹنٹ کمشنر کرک محمد نواز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کوہاٹ اور کرک میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
وزیر قانون امتیاز شاہد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صنعتی زون پر کام تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ انہیں بروقت دورکرکے اس منصوبے کو عملی شکل دی جاسکے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کی منظوری دی ہے اور وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو انڈسٹریل زون کی جکہ کا تعین کرنے کے لئے علاقے کا دورہ کرے گی دیگر پہلوؤں سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.