آرمی پبلک سکول کے واقعہ میں ملوث قوم دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچا یاجائے،عنایت اللہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 17:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے پشاور میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کو انتہائی المناک اور بڑاسانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث قوم دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچائے جائیں اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعرات کے روز ڈین ٹریڈ سنٹرکی انتظامیہ کی طرف سے آرمی پبلک سکول کے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلند ی کے سلسلے میں منعقد ختم القران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عنایت اللہ نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو کہ قوم اور ملک کے لئے نیا رخ اور سمت کا تعین کرتے ہیں ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعہ نے پوری قوم کو اکھٹاکیا ہے اور اب وقت اگیا ہے کہ تمام سیاسی قیادت اکھٹی ہو کر قوم اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کی بحالی کے لئے ایک جامع پالیسی کا تعین کریں اور موجودہ خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے ملک اور قوم کے مفاد میں پالیسی بنائے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کی ساتھویں بڑی نیوکلےئر طاقت ہے اور دنیا کی کوئی قوت اس طاقت کو ختم نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ میں شہید ہونے والے بچے مستقبل کا سرمایہ اور ملک وقوم کیامحا فظ تھے اور اُنکو بغیر کسی گناہ کے شہید کیا گیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ختم القران میں سکول کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :