دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر قومی ترجیح ہے جس پر کسی صورت بھی سمجھوتا ممکن نہیں،چوہدری محمد برجیس طاہر ،
دیامر بھاشا، داسو اور بونجی ڈیم کی تعمیر میں ہر گزرتا دن معیشت کے لیے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے نقصان کا باعث بن رہا ہے، بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو
جمعرات 18 دسمبر 2014 19:43
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر قومی ترجیح ہے جس پر کسی صورت بھی سمجھوتا ممکن نہیں۔ دیامر بھاشا، داسو اور بونجی ڈیم کی تعمیر میں ہر گزرتا دن معیشت کے لیے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کے لیے قائم کی جانے والی بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی پیر سید صدرالدین راشدی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر کے علاوہ چیئرمین واپڈا ظفر محمود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان طاہر رضا نقوی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.