اقوام متحدہ ہیومنٹرین فنڈز کیلئے پانچ لاکھ ڈالر معاونت فراہم کرینگے ، بھارت

جمعرات 18 دسمبر 2014 19:47

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) بھارت نے اقوام متحدہ ہیومنٹرین فنڈز کیلئے پانچ لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے پہلے سیکرٹری ابھیشک سنگھ نے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں بڑے پیمانے پر پر ہیومنٹریشن بحرانوں کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان چیلنجز سے نمٹنے اور ہیومنٹرین معاونت کیلئے بڑے پیمانے پر کوآرڈنیشن کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان بحران کو ان مدنظر رکھتے ہوئے سنٹرل ایمرجنسی ریسپانس فنڈز کو پانچ لاکھ ڈالر فراہم کریگا انہوں نے کہا کہ بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اگر اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک متحد ہو جائیں تو ہم ان مشکلات پر قابو پالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :