پیپلز پارٹی کے تحت داوٴد چورنگی لانڈھی میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں

جمعہ 19 دسمبر 2014 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے تحت داوٴد چورنگی لانڈھی میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے گئے اور شمعیں روشن گئیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے صدر حبیب اللہ خان، سینئر نائب صدر شمس المنان، یوسی 4 کے صدر نسیم دیشان ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ خان نے کہا کہ سانحہ پشاور اور معصوم بچوں کے قتل عام پر پوری قوم افسردہ ہے۔

دہشت گردی کی جنگ کے خلاف پوری قوم ایک ہوگئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آہنی ہاتھ استعمال کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ سانحہ پشاور کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور اُن کا خون رنگ لائے گا۔ ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :