کراچی، ملک کے طلبا میں کتب بینی کا رجحان بہت کم ہوتا جارہا ہے،پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال
جمعہ 19 دسمبر 2014 17:43
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ہمارے ملک کے طلبا میں کتب بینی کا رجحان بہت کم ہوتا جارہا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ جیسی جدید سہولتوں کے باوجود کتب خانوں اور ان سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ایسی صورتحال میں ایکسپو سینٹر میں کتابوں کی اتنی عظیم الشان نمائش کا انعقاد نہایت خوش آئند بات ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال نے جامعہ کے شعبہ تصنیف و تالیف کے تحت ایکسپو میں لگائے گئے اسٹال کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر شعبہ تصنیف و تالیف کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد جمیل ،پروٹوکول ڈائریکٹر محمد بشیر بگھیو، ڈاکٹر عزیز الرحمن ،ظفر محی الدین ، اظہار صدیقی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبا ل نے اس موقع پر مزید کہا کہ اس طرح کے کتب میلوں کا اہتمام کرنے سے طلباء و طالبات میں کتابوں کے مطالعے کا شوق پیدا ہوگا۔
اس کتب میلے میں رکھی گئی ہزاروں کتابیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی رہنمائی میں معاون ثابت ہوں گی اور انہیں اپنے تحقیقی کاموں میں بھی ان سے مدد حاصل ہوگی۔انہوں نے شعبہ تصنیف و تالیف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ کے تحت مستقبل میں بھی اس قسم کی نمائشوں میں شرکت کریں گے۔ ایکسپوکتب میلے میں جامعہ اردو کی جانب سے لگائے گئے اسٹال پر شعبہ تصنیف و تالیف سے شائع شدہ مختلف موضوعا ت سے متعلق کتابیں رکھی گئی ہیں۔ طلبا و طالبا ت کی بڑی تعداد نے اسٹال کا دورہ کیا، اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کتابوں کی خریداری کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.