حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات میں پیش رفت، اگلے ہفتے قوم کو اچھی خبر دینے کی پوزیشن میں ہوں گے: مشترکہ پریس کانفرنس
جمعہ 19 دسمبر 2014 18:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے ہفتے قوم کو اچھی خبر دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں میں ملاقات ہوئی جس میں ٹرم آف ریفرنس پر بات چیت کی گئی۔ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، احسن اقبال اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر شریک ہوئے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کی ملاقات بہت اچھی رہی ہے اور ٹرم آف ریفرنس پر خاطر خواہ حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15نشستوں کے بعد مذاکرات میں تعطل آیا اور آج وہیں سے بات کا آغاز کیا جہاں رکی تھی جس دوران ماضی میں طے نکات پر اتفاق ہوا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچائیں گے اور اگلے ہفتے میں قوم کو اچھی خبر دینے کے قابل ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم قوم اور جمہوری نظام کی بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں اورخواہش ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کا انعقاد ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خودمختار الیکشن کمیشن کا وجود چاہتے ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کو مختلف اداروں کی سپورٹ، معلومات درکار ہوں گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ معاملات کو جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف بھی نے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث ہم مسائل کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے لیڈرز کے ساتھ معاملات کو شیئر کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات کرے گی اور امید ہے کہ اگلے ہفتے میں قوم کو اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں ججز کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا تاہم جوڈیشل کمیشن کی صوابدید ہے، کسی کو بھی بلا سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.