تربت یونیورسٹی میں بدستورمیرٹ کی پامالی دیدہ دیلری کیساتھ جاری ہے ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار

جمعہ 19 دسمبر 2014 21:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنگت گہرام بلوچ انے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تربت یونیورسٹی میں بدستورمیرٹ کی پامالی دیدہ دیلری کیساتھ جاری ہے جس کی واضح مثال تربت یونیورسٹی میں پوسٹوں پربغیرکسی اشتہارکے تقرری ہے بلوچ اسٹوڈنٹس پجار تربت زون کے طالب علموں کاجاری احتجاج حقائق پرمبنی ہے جامعہ تربت ایک قومی ادارہ اسے اس طرح غیرپیشہ ورانہ انتظامیہ کے ہاتھوں یرغمال ہونے نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ ہم اس تعلیمی وژن کوسراہتے جو بلوچ طلباء کے مفاد کیلئے ہے اگرہم حقائق سے روح گردانی کرے توتاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی تربت یونیورسٹی کوبحران کی طرف دھکیلاجاررہاہے انہوں نے وائس چانسلرتربت یونیورسٹی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ یونیورسٹی کوتباہی سے بچانے کیلئے اپناکرداراداکرے۔