باجوڑایجنسی کے تمام سرکاری سکول 20دسمبر سے 28فروری 2015 تک بند رہیں گے

جمعہ 19 دسمبر 2014 23:18

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) باجوڑایجنسی کے تمام سرکاری سکول 20دسمبر سے 28فروری 2015ءء تک بند رہیں گے ۔ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سعید گل کے مطابق باجوڑایجنسی کے تمام سرکاری سکولز سردیوں کے تعطیلات کے سلسلے میں(آج) 20دسمبر سے لیکر 28فروری 2015ءء تک بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد باجوڑایجنسی میں سوگ کیوجہ سے تین روز تک تمام تعلیمی ادارے بند تھے ۔ سوگ ختم ہونے کے بعد ایک ہفتہ قبل سردیوں کے چھٹیوں کا اعلان کیاگیا ۔ یادرہے کہ اس سے قبل سردیوں کے چھٹیاں ہر سال 25دسمبر کو ہوتی تھی۔