سنی اتحاد کونسل نے سانحہ پشاور پر آج اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

جمعہ 19 دسمبر 2014 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) سنی اتحاد کونسل لاہور کے زیر اہتمام سانحہ پشاور پر آج بروزہفتہ کو شمع ہال شمع سٹاپ اچھرہ میں اہلسنّت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس آل پارٹیز کانفرنس میں اہلسنّت کی 30 سے زائد جماعتوں کے رہنما اور مدارس اہلسنّت کے ناظمین شریک ہوں گے۔مفتی محمد حسیب قادری نے کہا ہے کہ اے ۔پی۔ سی میں دہشتگردوں کے خلاف مزاحمتی تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :