عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی اور امریکی فوج کے مشترکہ فوجی اڈے پر خراسان کا حملہ،عراقی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:49

عراق(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی اور امریکی فوج کے مشترکہ فوجی اڈے پر دولت اسلامی 'داعش' اور القاعدہ کی ذیلی تنظیم خراسان نے مشترکہ حملہ کیا ہے تاہم عراقی فوج اور اتحادی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ادھر الرمادی کے مغربی علاقے حدیثہ میں بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بڑا حملے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے ک مطابق صوبہ انبار کے البغدادی فوجی اڈے پر حملے کے وقت کیہ امریکی فوجی مشیر بھی موجود تھے جو عراقی فوج کی تربیت کے لیے وہاں پر تعینات کیے گئے تھے۔ داعش کے حملے کے بعد عراقی فوج نے جوابی کارروائی میں داعش کے ایک غیر ملکی کمانڈر سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔داعش کی جانب سے البغدادی فوجی اڈے پر حملے کے فوری بعد اتحادی فوج کے جنگی طیارے بھی فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے داعشی جنگجوؤں کی سازش ناکام بنا دی اور فوجی اڈے کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا ہے۔ادھر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج البغدادی فوجی اڈے کے دفاع کے لیے بغداد سے الانبار روانہ ہو گئی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :