عارف والا،چوکیدار نے فائرنگ کرکے35 سالہ کاشتکارکو موت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:42

عارف والا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) چوکیدار نے فائرنگ کرکے35 سالہ کاشتکارکو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں63/EB کے رہائشی و کاشتکار عبیدالرحمان کواسی گاؤں کے چوکیدار افتخاراحمدنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا زخمی عبیدالرحمان کوطبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا پہنچادیا گیا جہاں پر وہ طبی امدادملنے سے پہلے ہی زندگی بازی ہارگیا نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ملزم گرفتارپولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ عبیدالرحمان اور چوکیدار افتخاراحمد کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :