داعش جنگجووں کا اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف

ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا،برطانوی اخبار

اتوار 21 دسمبر 2014 14:07

داعش جنگجووں کا اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف

دمشق( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) شام اور عراق میں برسرپیکار داعش کے جنگجووٴں کی جانب سے اپنے ہی100 غیرملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار ”فنانشل ٹائمز“ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے داعش نے شام کے شہر رقہ میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اپنے ہی100 غیر ملکی ساتھی جنگجووٴں کو قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب دولت اسلامیہ گروپ نے ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا۔ جہادی گروپ نے ایک ملزم کی فوٹیج جاری کی ہے جسے ایک ہجوم کے سامنے پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے تاہم وڈیو کو ایک پوائنٹ پر جان بوجھ کر روک دیا جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :