ورلڈ کپ کبڈی : پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل،کبڈی میچ میں امپائروں کی غلطی ثابت ہو گئی تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کو دے دی جائے گی : کمیٹی کا فیصلہ
پاکستان ٹیم کی شکایات پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے فائنل کا جائزہ لینے کے لئے ریویو کمیٹی تشکیل دی ہے، ٹیم نے شیڈول کے مطابق وطن واپس پہنچنا تھا لیکن آمد ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی، ترجمان پنجاب سپورٹس بورڈ
اتوار 21 دسمبر 2014 15:55
لاہور، جالندھر( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014 ) پاکستان کبڈی ٹیم کی شکایت پرورلڈ کپ کبڈی میں ہونے والے پاک بھارت فائنل کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر کبڈی میچ میں امپائروں کی غلطی ثابت ہو گئی تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کو دے دی جائے گی ۔
(جاری ہے)
ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گزشتہ شب کھیلا گیا ،جس میں پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن آخری لمحات میں میچ آفیشلز کے متنازعہ اور جانبدارانہ فیصلوں کی وجہ سے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ گیا اور میزبان ٹیم فاتح بن گئی، جس کے بعد کپتان شفیق چشتی نے میڈیا کے سامنے الزامات کے انبار لگا دیئے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کی شکایات پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے فائنل کا جائزہ لینے کے لئے ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے شیڈول کے مطابق وطن واپس آنا تھا لیکن آمد ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے،اب ٹیم پیر کو وطن واپس آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.