ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی
پہلے مرحلے میں غلام سرور اور راشد ٹیپو ، دوسرے مرحلے میں اخلاص عرف روسی اور زبیر احمد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا مزید چار دہشتگردوں کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پھانسی دی جائیگی ، تماانتظامات مکمل کرلئے گئے سکھر میں بھی دو مجرموں کے اہلخانہ کو بھی آخری ملاقات کیلئے کراچی سے بلا لیا گیا سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مزید 30 سے زائد مجرم قید ہیں ، سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے پاکستان میں آئندہ ہفتوں میں چار سو اور تین ہزار دہشت گردوں کو2015میں تختہ دار لٹکا یا جائیگا غیر ملکی میڈیا
اتوار 21 دسمبر 2014 16:50
فیصل آباد/لاہور/کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی ۔ اتوار کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں جن 4 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو شامل ہیں، چاروں ملزمان کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد چاروں ملزمان سے ان کے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرائی گئی جس کے بعد انہیں پھانسی گھاٹ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کا آخری مرتبہ معائنہ کیا جس کے بعد انہیں سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر تختہ دار پر لٹکادیا گیاجیل میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے پھانسی پانے والے چاروں مجرموں کی موت کی تصدیق کر دی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں غلام سرور اور راشد ٹیپو کو پھانسی دی گئی اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں اخلاص عرف روسی اور زبیر احمد کو دوسرے مرحلے میں پھانسی دی گئی ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مزید 30 سے زائد مجرم قید ہیں پھانسی دیئے جانے کے بعد چاروں مجرمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں دوسری جانب جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت رہی اور جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر بند رہی ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ارد گرد کی شاہراہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.