حکومت نے مارچ 2015 تک گیس پر چلنے والے موبائل پاور جنریشن یونٹس لگانے کیلئے امریکا کے ایگزائم بینک سے 40کروڑ ڈالر سے زائد قرض لینے کی تجویزپرغور شروع کردیا
اتوار 21 دسمبر 2014 17:44
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) وفاقی حکومت نے گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے مارچ 2015 تک گیس پر چلنے والے موبائل پاور جنریشن یونٹس لگانے کے لیے امریکا کے ایگزائم بینک سے 40کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لینے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک نے حکومت کو فاسٹ ٹریک شارٹ ٹرم پراجیکٹس کے طور پرآن ڈیمانڈ پاور جنریشن فلیٹ (ٹریلر ماوٴنٹڈ یونٹس) فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ جنرل الیکٹرک ویل ہیڈ پر عارضی پاور جنریشن پلانٹس لگانے کے حوالے سے دیے جانے والے حکومتی اشتہارات کے جواب میں درخواست جمع کرا سکتی ہے۔دستاویز کے مطابق جنرل الیکٹرک پاکستان کے کنٹری ہیڈ نے رواں ماہ کے آغاز پر وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے شارٹ ٹرم حل کے لیے گیس پر چلنے والے آن ڈیمانڈ پاور جنریشن فلیٹ (ٹریلر ماوٴنٹڈ یونٹس) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مذکورہ منصوبے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے فاسٹ ٹریک پروجیکٹس کے طور پر اس کا حل ثابت ہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.