ایل پی جی کی مانگ بڑھنے پر قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ ،180روپے فی کلو ہو گئی،گھریلو سلنڈر 260روپے اضافے سے 2340،کمرشل 900روپے اضافے سے 8100روپے تک جا پہنچا
پیر 22 دسمبر 2014 18:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھنے پر قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، فی کلو قیمت 180روپے تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روزبغیر کسی نوٹیفکیشن کے قیمت میں 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جسکے باعث فی کلو قیمت 180روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 260روپے اضافے سے 2340جبکہ کمرشل سلنڈر 900روپے اضافے سے 8100روپے تک جا پہنچا ہے ۔
ایل پی جی فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مانگ بڑھنے سے سپلائی کم مل رہی ہے جبکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ دوسری طرف شہر میں ایل پی جی کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے جو 180 سے 200روپے تک ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.