تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی کی کراچی بار کے صدر نعیم قریشی اور آرٹس کونسل کے احمد شاہ کو مبارکباد

پیر 22 دسمبر 2014 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نعیم قریشی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے نو منتخب صدر احمد شاہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کراچی بار ،ملیر بار اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ شہر قائد اہم اداروں کے منتخب عہدیداران شہر میں قانون کے نفاذ اور انصاف کی سربلندی اور شہر قائد میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔