تھرپارکر میں مفت گندم کی فراہمی کے پانچویں مرحلے میں 129973گندم کی بوریوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ،
متاثرہ علاقے میں کمبلوں ، مچھردانیوں ، حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے کھجور کی مفت تقسیم کا عمل بھی 8دسمبر سے جاری ہے
منگل 23 دسمبر 2014 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ضلع تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کے پانچویں مرحلے میں رواں ماہ 18دسمبر سے 129973گندم کی بوریوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں کمبلوں ، مچھردانیوں ، حاملہ خواتین اور بچوں کے لئے کھجور کی مفت تقسیم کا عمل بھی 8دسمبر سے جاری ہے ۔ یہ اعداد و شمار وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں بتائے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مفت گندم کی تقسیم کے پانچویں مرحلے میں تعلقہ مٹھی میں 22992گندم کی بوریاں، تعلقہ اسلام کوٹ میں 20763، تعلقہ ڈیپلو میں 22195، تعلقہ چھاچھرو میں 22793، تعلقہ ڈالھی میں 20333اور تعلقہ ننگرپارکر میں 20897گندم کی بوریاں 5662خاندانوں میں تقسیم کی جائینگی جبکہ 18دسمبر سے اب تک گندم مفت تقسیم کی جاچکی ہیں ۔(جاری ہے)
ترجمان نے مزید بتایا کہ تھرپارکر کے متاثرہ علاقے میں مفت گندم کی تقسیم کے پہلے مرحلے میں 126790گندم کی بوریاں ، دوسرے مرحلے میں 126484، تیسرے مرحلے میں 126735 جبکہ چوتھے مرحلے میں 129537گندم کی بوریوں کی تقسیم کا عمل پانچویں مرحلے کے آغاز سے پہلے مکمل ہو چکا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ گندم کی مفت تقسیم کے علاوہ حکومت سندھ نے حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے اور انہیں توانائی والی غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 36160کمبل ، 30000مچھردانیاں ،2کلوگرام وزنی 36237 کجھور کے پیکٹس PDMAکے ذریعے پہنچائے گئے ہیں۔جن کی تقسیم 8دسمبر سے جاری ہے۔جس کے تحت 19301کمبل ، 15381مچھردانیاں اور 17796کجھور کے پیکٹس تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں میں 23دسمبر 2014تک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔جبکہ باقی امدادی اشیا ء کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.