کوژک کی گڑنگ چیک پوسٹ پرروزانہ رات کوگائے اورکھادکی سمگلنگ کاسلسلہ جاری ہے،حاجی بہرام خان اچکزئی

منگل 23 دسمبر 2014 21:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورسابق صوبائی وزیرحاجی بہرام خان اچکزئی نے کہاہے کہ کوژک کی گڑنگ چیک پوسٹ پرروزانہ رات کوگائے اورکھادکی سمگلنگ کاسلسلہ جاری ہے اوراس پربھتہ لیاجاتاہے اس حوالے سے ہم نے آئی جی ایف سی اورکمانڈنٹ چمن سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ گڑنگ چیک پوسٹ پرسمگلنگ اوربھتہ لینے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیں لیکن ایک مہینہ گزرنے کے باوجودہماری اپیل پرکوئی غورنہیں ہواانہوں نے کہاکہ گڑنگ چیک پوسٹ عوام کے لئے عذاب اوردردسربناہوا ہے اس غیرقانونی چیک پوسٹ کوختم کرنے کے لئے گزشتہ دورحکومت میں ہم نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے بھی بات کی تھی جنہوں نے اس کے خاتمے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن چمن ہیڈکوارٹرکے ایک ذمہ دار،چیک پوسٹ کے کچھ اہلکاراورچمن کے چند بااثرافرادکی ملی بھگت سے یہ چیک پوسٹ ختم نہ ہوااورآج تک اس چیک پوسٹ پربھتہ بھی لیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ نہ صرف اس غیرقانونی چیک پوسٹ کوختم کیاجائے بلکہ آئی جی ایف سی اورکمانڈنٹ چمن ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیکرتحقیقات کریں انہوں نے کہاکہ اگراس بارپھرہمارابیان نظراندازکیاگیااوراس چیک پوسٹ کوختم نہ کیاگیاتوپھراحتجاج کاراستہ اپنائیں گے انہوں نے کہاکہ اس چیک پوسٹ سے امن قائم نہیں ہوگا کیونکہ یہ شہرسے کئی کلومیٹردورہے،انہوں نے کہاکہ قصابوں کوکوٹہ دیاجائے کوئٹہ میں گائے کوذبح کرکے پھرچمن منتقل کیاجاتاہے جس پرعلماء کرام نے تحفظات کااظہارکیاہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمارے تحفظات کودورکئے جائیں اورہمارے مطالبات پرغورکیاجائے ۔