پشاور قومی ایکشن کمیٹی کی پورے ملک میں سریع الحرکت فورس تعینات کرنے کی سفارش ،
قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کو مذید فعال بنانے کی ضرورت ہے ، اجلاس میں اتفاق
منگل 23 دسمبر 2014 23:28
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور میں آرمی پبلک سکول کے سانحے کے بعد بنائی جانے والی قومی ایکشن کمیٹی نے پورے ملک میں سریع الحرکت فورس تعینات کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کو مذید فعال بنانے کی ضرورت ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں جن نکات پر اتفاق رائے ہوا ان میں نیکٹا کے ذریعے ملک بھر میں شدت پسندوں کے کوائف اکھٹے کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
اجلاس میں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ملک بھر میں شائع ہونے والے شدت پسندانہ رجحان کو ہوا دینے والے قابل اعتراض مواد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے شیڈول فور کے تحت جرم تصور کیا جائے جس میں پرنٹر اور پبلشر کے لیے خلاف بھی سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں۔(جاری ہے)
بی بی سی کے مطابق اجلاس میں مذہبی اجتماعات پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو جمع کرکے کسی مسلک کے خلاف نفرت پھیلانے پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اجلاس میں دہشت گردوں کو سرمائے کی فراہمی روکنے کیلیے ایف آئی اے میں خصوصی ونگ کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ۔کمیٹی کے ارکان نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ پرکنٹرول سے متعلق صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے صوبوں کو اسلحہ سے پاک کریں، اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں انتظامی اور قانونی مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کیا جائے۔ اجلاس میں میڈیا سے متعلق بھی اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے بیان یا پیغام نشر کرنے پر پابند ی ہوگی۔اجلاس میں پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے تمام ’سٹیک ہولڈرز‘ کے ساتھ مشاورت کرکے اْنھیں اپنے وطن واپس بھجوانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مذید اقدامات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.