فنڈز نہ ملے تو ملکی ہاکی ختم ہوجائے گی،پی ایچ ایف
بدھ 24 دسمبر 2014 15:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر حکومت سے60 کروڑ روپے کے فنڈز نہ ملے تو ملک میں ہاکی ختم ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیڈریشن کے خراب مالی حالات کے باوجود ہماری ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی شہر بھوبنیشور گئی اور اس کے اخراجات اسپانسرز کے ذریعے پورے کیے گئے، ہماری وزیراعظم پاکستان اور تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے اپیل ہے کہ وہ قومی کھیل کے فروغ کیلیے درکار60کروڑ روپے کے فنڈز جاری کریں۔
رانا مجاہد نے بتایا کہ اولمپئن شہناز شیخ اور اصلاح الدین صدیقی کو گذشتہ روز خصوصی طور پر کانگریس میں شمولیت کی دعوت دی گئی،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نواب لشکری رئیسانی نے قرار داد پیش کی جس میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی کہ وہ ملک کیلیے گولڈ اور سلورمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف عہدیداروں سے ملاقات کا وقت دیں۔(جاری ہے)
دریں اثنا پی ایچ ایف کی کانگریس نے چیمپئنزٹرافی میں قومی کھلاڑیوں پر پابندیوں کا کیس قاسم ضیا کو سونپ دیا۔
سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی کے مطابق سابق پی ایچ ایف چیف قاسم ضیا سردست آئی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن ہیں، ان سے کہاگیا ہے کہ وہ ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے کیس کا دفاع کریں، انھوں نے کہاکہ ہمارا کیس بڑا مضبوط ہے، امید ہے کہ فیصلہ حق میں آئیگا۔علاوہ ازیں پی ایچ ایف کانگریس کے اجلاس میں ملک بھر سے 100کے قریب نمائندوں نے شرکت کی،شرکا کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ملک بھر سے لاہور آنے اور انھیں ٹھہرانے کی ذمہ داری پی ایچ ایف کی ہرگز نہ ہوگی، انھیں فضائی، ریلوے اور سفر کے دیگر ذرائع کا دونوں اطراف کا کرایہ اور رہنے کا معاوضہ دیا جائے گا، میٹنگ شروع ہونے سے ایک دن پہلے اور بعدکے حساب سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق فضائی سفر کرنے والوں کواکانومی کلاس کی ریٹرن ٹکٹیں دی گئیں، بذریعہ روڈ آنے والوں کو5 روپے فی کلومیٹر جبکہ شرکا کو ڈیلی الاؤنس کی مد میں 2 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.