سندھ ہائی کورٹ نے گوٹھ گاہی کی لیز سے متعلق دائر درخواست پرچیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
بدھ 24 دسمبر 2014 16:37
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سپرہائی وے گوٹھ گاہی کی لیز سے متعلق دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری بلدیات ،محکمہ بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین سے 2جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گذار دلاور حسین سمیت گوٹھ کے 76رہائشیوں کے وکیل شعاع النبی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 2011میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں واقع گوٹھ گاہی کے مستقل رہائشیوں کو لیز دینے کا اعلان کیا تھا ۔
لیکن تین سال گذر جانے کے باوجود 30سال سے رہائش پذیر افراد کو لیز نہیں دی جارہی ہے اور گوٹھ کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔لہذا حکومت کو پابند کیا جائے کہ گوٹھ کے مستقل رہائشیوں کو لیز دی جائے ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2جنوری تک جواب طلب کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.