چیف جسٹس ناصرالملک کی زیر صدارت اجلاس ،دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت روزانہ کرنے کا فیصلہ،
لا اینڈ جسٹس کمیشن انسداد دہشت گردی قانون پر نظر ثانی کرے ،اجلا س میں ہدایت ، دہشت گردی سے متعلق کیسز کو ترجیح دے کرروزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی ،انسداد دہشت گردی کے ججز، گواہان، تفتیش کار اوراستغاثہ مخصوص تاریخوں پر حاضری کو یقینی بنائیں گے ،اجلاس کے بعد اعلامیہ
بدھ 24 دسمبر 2014 18:16
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ناصرالملک کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق کیسز کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کیسز کو ترجیح دے کرروزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی انسداد دہشت گردی کے ججز، گواہان، تفتیش کار اوراستغاثہ مخصوص تاریخوں پر حاضری کو یقینی بنائیں گے، دہشت گردی سے متعلق کیسز جلد نمٹانے کے لیے اہم اجلاس بدھ کو چیف جسٹس ناصرالمالک کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی سے متعلق کیسز کو ترجیح دے کرروزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی۔(جاری ہے)
اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ججز، گواہان، تفتیش کار اوراستغاثہ مخصوص تاریخوں پر حاضری کو یقینی بنائیں گے۔اعلیٰ عدالت کے ججوں نے فیصلہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے نگران ججز ہر ماہ اجلاس کریں گے، جس میں مختلف رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے گی۔
اجلاس میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو انسداد دہشت گردی قانون پر نظرثانی کیلئے سفارشات پیش کرنے اوردہشت گردی کے مقدمات کو الگ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اجلاس میں صوبائی حکومتیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کیلئے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی مشاورت سے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے انسداد دہشتگردی کے مقدمات کے بارے میں نگراں ججز ہر ماہ میٹنگ کریں گے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ناصر الملک نے کہاکہ سانحہ پشاور سے ہر شخص اور پوری قوم زخمی ہے، دہشتگردی کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.