معذور افراد کو نوکریاں فراہم کرنے میں انہیں ہر سطح پر نظر انداز کیا جاتا،
اس حوالے سے وفاقی حکومت کی کارکردگی پنجاب سے بھی بدتر ہے،لاہور ہائیکورٹ
بدھ 24 دسمبر 2014 19:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ معذور افراد کو نوکریاں فراہم کرنے میں انہیں ہر سطح پر نظر انداز کیا جاتا اس حوالے سے وفاقی حکومت کی کارکردگی پنجاب سے بھی بدتر ہے،عدالت نے معذور افراد کو سرکاری اور نجی ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ فراہم نہ کرنے اور نابینا افراد پر تشدد کے خلاف دائر درخواستوں پروفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔
عدالتی سماعت کے موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل نے غیر حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حکومتی محکموں میں معذور افراد کے دو فیصد کوٹہ پر عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نابینا افراد پر تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے معطل کر کے انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
ڈپٹی اٹانی جنرل نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔
درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جن معذور افراد کو سرکاری نوکریاں فراہم کی گئیں انکے تمام تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت معذور افراد کو نوکریاں فراہم کر کے ان پر کوئی احسان نہیں کر رہی،حیرت ہے کہ معذور افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے حوالے سے ابھی تک عدالت میں تفصیلات ہی فراہم نہیں کی گئیں۔اگر آئندہ سماعت پر معذور افراد کو دی گئی نوکریوں کی تفصیلات عدالت میں پیش نہ کی گئیں تو متعلقہ اداروں کے سیکرٹریوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نجی اداروں میں بھی معذور افراد کے دو فیصد کوٹے کے حوالے تفصیلات طلب کر لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.