کریک ڈاؤن کے دوران رنگدار شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ 58651گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ‘طیب حفیظ چیمہ
بدھ 24 دسمبر 2014 19:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے امن وامان برقرار رکھنے اور قوانین کی پاسداری کیلئے رنگدار شیشوں ،بغیر رجسٹریشن ،بغیر نمبر پلیٹ اورغیر نمونہ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے۔گذشتہ ماہ سے شروع کی گئی اس خصوصی مہم کی نگرانی تین ایس پیز کر رہے ہیں اور ابتک58651گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جن میں29867رنگدار شیشوں والی گاڑیوں،10127بغیر رجسٹریشن ،18657بغیر نمبرپلیٹ والی گاڑیاں شامل ہیں۔
رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کا رروائی کیلئے اضافی 50سے زائد لیڈی ٹریفک وارڈنز بھی ڈیوٹی کر رہی ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔(جاری ہے)
وارڈنز ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی طور پر شروع کےئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران29867رنگدار شیشوں والی گاڑیوں ،10127بغیر رجسٹریشن اور،18657بغیر نمبرپلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سی ٹی او نے کہا کہ گذشتہ روز ایس پی سٹی نے ریگل چوک ،فیصل چوک ،ایس پی صدر نے ڈیفنس کے علاقے میں غازی چوک ،فوارہ چوک جبکہ ایس پی ہیڈ کواٹرز نے ٹھوکر نیاز بیگ اور پل نہر جیل روڈ پر خصوصی ناکے لگا کر کالے شیشوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کا رروائی کی ۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بارے انسدادی کارروائی کی رپورٹ دفتر ارسال کریں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.