سینیٹ اجلاس ،کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (کل)صبح تک ملتوی کر دیا گیا
بدھ 24 دسمبر 2014 23:04
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سینیٹ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (کل)جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا بدھ کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹر صابر علی بلوچ کی زیر صدارت ہو ا جس میں وزراء اور ارکان کی غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزراء اور سینیٹرز اجلاس میں موجود نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لئے حکومت کا ساتھ دیا، حکومت بے شک اے پی سی بلائے پارلیمنٹ کے فورم پر کئے گئے فیصلوں کو ہی تسلیم کریں گے۔
سینیٹر زاہد خان نے اس دوران کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا۔ کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس آدھ گھنٹے کیلئے ملتوی کر دیا گیا آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر گنتی کی گئی تو کورم پھر بھی پورا نہ ہو سکا جس کے باعث اجلاس (کل)جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.