فرسٹ ائر ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کورس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 28دسمبر کو ہوگا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق فرسٹ ائر( ایم بی بی ایس) ( بی ڈی ایس) کورس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 28دسمبر2014این ٹی ایس کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کو مطلع کیا گیاہے کہ داخلہ برائے سیشن 2014-15 کیلئے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اب یہ داخلہ فارم 27دسمبر2014 صبح 10بجے تک کیشئر ایڈمیشن انچارج بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے دفتر سے مبلغ3000/= روپے فیس کے عوض حاصل کرکے کالج کے ایڈمیشن سیکشن میں جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔