دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، بدترین انجام تک پہنچا کر رہیں گے:صدر ممنون حسین
جمعرات 25 دسمبر 2014 12:55
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، بدترین انجام تک پہنچا کر رہیں گے، ریاست اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی، صدر ممنون حسین کا کوئٹہ میں کرسمس تقریب سے خطاب، سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اقلیتی براداری کو ملک میں پوری آزادی سے اپنی تقریبات منانے کی اجازت ہے حضرت عیسٰی علیہ اسلام کی تعلیمات ہوں یا قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال سب ہی خیر و بھلائی کا درس دیتے ہیں ۔
ان تعلیمات کا مقصد معاشرے میں عدم توازن کا خاتمہ ہے، پاکستان میں تمام لوگ ایک قوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انہیں پہلی دستور ساز اسمبلی میں قائداعظم کا خطاب یاد آ رہا ہے جس میں یہ واضح تھا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہان ہر خاص و عام رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بنا پر تمام پاکستانیوں کو ایک قوم کا نام دیا گیا ۔(جاری ہے)
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس قوم کی منزل پر امن پاکستان ہے ۔
گزشتہ کچھ عرصے سے یہاں دہشت گردی میں ملوث مٹھی بھر لوگ امن تو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے ناپاک ارادے جلد ہی دم توڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور واقعہ ناقابل فراموش ہے یہ سانحہ پشاور چرچ کی طرح باعث افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ معصوم بچوں کو قتل کر دینا انسانیت کی توہین ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ ان مٹھی بھر دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر مملک کو امن کا گہوارہ بنا یا جائے۔اس موقع پر مسیحی براداری کی بڑی تعداد نے کرسمس دعائیہ تقریب میں ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے بھی خصوصی دعا مانگی ۔ کرسمس کے لیے کوئٹہ کے تمام چرچز میں سیکورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت تھے۔ پولیس اور ایف سی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.