ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 10ملازمین کی برطرفی ،سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری صنعت و تجارت سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 10ملازمین کو برطرف کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری صنعت و تجارت ،چیف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار ظفر اقبال ،نوید اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 10ملازمین کے وکیل سید شعاع النبی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ادارے نے وی ایس ایس کے تحت درخواست گذاروں کو فارغ کردیا تھا ۔نئے نوٹی فکیشن کے بعد بورڈ آف ریونیو کے ذریعے دیگر ملازمین کو واپس ان کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے لیکن درخواست گذاروں کو نظرانداز کیا گیا ہے ۔ملازمین گذشتہ کئی سالوں سے ادارے میں نیک نیتی سے ملازمت کررہے تھے اس لیے تمام درخواست گذاروں کو بھی عہدوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 26جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :