شہر قائد میں نیو ایئرنائٹ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 19:47
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) شہر قائد میں نیو ایئرنائٹ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
(جاری ہے)
کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھجوائے گئے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ نیو ائرنائٹ کے موقع پر شہر میں 31 دسمبرسے یکم جنوری کی صبح تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے جب کہ نیو ایرنائٹ کے موقع پر منچلوں کی دھما چوکڑی روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے بغیر سائلنسر اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے گا اور ساحل سمندر جانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے جائیں گے۔
دوسری جانب کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے باعث نئے سال کی تقریبات اور جشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اس سے متعلق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.