کراچی ، جما عت اہلسنّت کی میلا د مہم کا آغاز ،امن و امان کے قیا م کیلئے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصو صی دعا ئیں
جمعرات 25 دسمبر 2014 20:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جما عت اہلسنّت کی میلا د مہم کا آغاز ،امن و امان کے قیا م ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصو صی دعا ئیں کی گئی ۔ استقبال ربیع الاول کی محافل سے موسی ٰ کالونی میں جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ ا پنے نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کا تقاضا ہے، پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔
انہو ں نے کہا کہ حضور کے اسوہٴ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ہدایات ورہنما ئی لی جا سکتی ہے ۔ ابرار رحمانی نے کہا کہ ما ہ ربیع الاول عید میلا د النبی اکے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظا میہ کی بنیادی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی ہر گز نہ کی جا ئے ۔(جاری ہے)
صوفی حسین لاکھانی نے لیاقت آباد میں اپنی تقریر میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے صرف ریڈ الرٹ ،ہائی الرٹ کے دعوے نہ کئے جائیں ، محافل میلاد کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا بہتر کو ریج کر کے بین الاقوامی سطح پر میلا د مصطفی ﷺ کے جلسوں او ر جلو سوں کے ذریعے اسلام کے حقیقی تصو ر کو اجاگر کر یں تاکہ اسلام مخالف پروپگنڈے کا سد باب ہوسکے اورعالمی برادری دین اسلام کی حقیقی پرامن تعلیمات سے آگاہ ہو سکے۔بلدیہ ٹاؤن میں مولانا ناصر خان ترابی نے میلاد کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیارے مصطفی پر ار درود و سلام بھیجنا در حقیقت آپ کی ولا دت با سعادت پر اظہا ر مسّرت و تشکر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے مسلمان نبی کریم کی سیرت اپنائیں اور میلا د منا ئیں یہی اطاعت کا نام ہے۔ دریں اثنا۔۔اوکھائی میمن بزم اہلسنّت کے زیر اہتمام27 دسمبر ہفتہ بعد نماز عشاء H.E.F گراؤنڈ حسین آباد میں میلاد مصطفی کانفرنس سے علامہ شاہ عبد الحق قادری خطاب کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.