ورلڈ کپ میں آل راوٴنڈر محمد حفیظ اور جادوگر اسپنر سعید اجمل کی شرکت ٹیسٹ سے مشروط ہوگی، شہریار خان،
ورلڈ کپ کے بعد بورڈ میں دہری ذمہ داری ادا کرنے والے کچھ افراد کا فیصلہ ہوگا اور ٹیم منیجر کی تبدیلی کا فیصلہ بھی 7 جنوری سے قبل کردیا جائے گا کراچی میں غیر ملکی ٹیمیں آکر کھیلیں ،ڈاکٹر عشرت ،العباد خان نے غیر ملکی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں خواتین کرکٹ کو بھی فروغ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے بڑے شہروں میں خواتین کے لئے گراوٴنڈ بنائے جائیں گے، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 25 دسمبر 2014 22:13
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں آل راوٴنڈر محمد حفیظ اور جادوگر اسپنر سعید اجمل کی شرکت ٹیسٹ سے مشروط ہوگی جب کہ ورلڈ کپ کے بعد بورڈ میں دہری ذمہ داری ادا کرنے والے کچھ افراد کا فیصلہ ہوگا اور ٹیم منیجر کی تبدیلی کا فیصلہ بھی 7 جنوری سے قبل کردیا جائے گاا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تیار کیا جارہا ہے اور مشکوک ایکشن کا شکار ہونے والے آل راوٴنڈر محمد حفیظ اور سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ ان کے ٹیسٹ سے مشروط ہوگا، اگر دونوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ درست ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں جب کہ حال ہی میں لاہور آنے والی کینیا کی ٹیم نے سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، کوشش ہے کہ کراچی میں بھی غیر ملکی ٹیمیں آکر کھیلیں اور اس حوالے سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے غیر ملکی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شہریارخان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کرکٹ کو بھی فروغ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے بڑے شہروں میں خواتین کے لئے گراوٴنڈ بنائے جائیں گے۔ پی سی بی بورڈ کے حوالے سے شہریار خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بورڈ میں دہری ذمہ داری ادا کرنے والے کچھ افراد کا فیصلہ ہوگا اور ٹیم منیجر کی تبدیلی کا فیصلہ بھی 7 جنوری سے قبل کردیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.