فیصل آباد جیل میں قید دو دہشتگردوں کو 14 جنوری کو پھانسی دینے کا فیصلہ
جمعہ 26 دسمبر 2014 11:05
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں 2 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔
(جاری ہے)
لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں فیصل آباد جیل سپرٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گرد فیض احمد نے 2000 میں لانس نائیک طار ق محمود کو ننکانہ صاحب میں شہید کیا تھا جبکہ دوسرے دہشت گرد محمد شریف نے 2004 ننکانہ صاحب میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں خارج ہو چکی ہیں لہذا دونوں دہشت گردوں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کیے جائیں ۔
عدالت نے دونوں دہشت گردوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈیتھ وانٹ جاری کر دئیے جس کے بعد اب عدالت نے دونوں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔ دہشت گرد فیض احمد اور محمد شریف کو 14 جنوری کی صبح فجر کی نماز کے بعد پھانسی پرلٹکایا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.