عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کے اعلانات، ڈی پی او ہنگو نے دعووں کی قلعی عملی طورپر کھول دی
جمعہ 26 دسمبر 2014 15:18
پشاور، ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور خیبرپختونخواہ حکومت کادعویٰ ہے کہ صوبے میں پولیس کو غیر سیاسی کردیاہے لیکن ڈی پی او ہنگونے اپنے ماتحت سٹیشن ہاﺅس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ سٹی کی من مانیوں کے سامنے بے بس ہوکر سروس بیلٹ اُتار کر پھینک دی اور چلتے بنے ۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل پولیس اہلکاروں نے رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل کو روک لیا اور بدتمیزی کے علاوہ ہاتھاپائی بھی کی جس کے بعد احتجاج شروع ہوگیا اور مظاہرین نے کوہاٹ ہنگوروڈ بلاک کردی ۔
ڈی پی او ہنگو عمر سعید کنڈی نے مذاکرات کے بعد روڈ کھلادی اور اس سلسلے میں ایک جرگہ ہوا جس میں دومقامی اراکین قومی اسمبلی اور عمائدین نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
جرگے نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے اور تبادلے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او ہنگو نے ٹال مٹول سے کام لیا لیکن بات بڑھنے پر اُنہوں نے اپنی بیلٹ اُتار کر ٹیبل پر پھینک دی اور موقف اپنایاکہ وہ بے اختیار نوکری نہیں کرسکتے ، متعلقہ تھانیدار کو ڈی آئی جی اشتیاق مروت کی پشت پناہی حاصل ہے ، تھانیدار کے اثرورسوخ اور اپنے بے بس ہونے کی وجہ سے وہ اس کاتبادلہ تک کرنے سے قاصر ہیں اور بہترہے کہ ایسی نوکری سے ہی جان چھڑالی جائے ۔
یادرہے کہ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور تمام کام میرٹ پر ہوتے ہیں لیکن ڈی پی او ہنگو نے سچ بتادیاجبکہ اس سارے واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی نجی ٹی وی چینل پر نشر کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.