فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے قانونی مشاورت میں اٹارنی جنرل سلمان بٹ کی شرکت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
جمعہ 26 دسمبر 2014 16:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے قانونی مشاورت میں اٹارنی جنرل سلمان بٹ کی شرکت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایک رٹ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عدالت اٹارنی جنرل سے استفسار کرے کہ آیا اس کے پاس آئینی ترمیم بارے وفاقی حکومت کا کوئی حکم نامہ موجود ہے۔
(جاری ہے)
؟ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے کہا کہ تحریری حکم نامہ پیش کئے جانے پر وہ اپنی پٹیشن واپس لے لیں گے بصورت دیگر عدالت قرار دے کہ آئین کا آرٹیکل 57 اٹارنی جنرل کو آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس کی شرکت کا حق تحریر کا نہیں بلکہ فقط تقرر کا ہے۔
اس ضمن میں ہائیکورٹ سے حکم امتناعی بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ اٹارنی جنرل کے غیرقانونی عمل سے آئین کو مبادا کوئی نقصان پہنچے۔ عدالت پر واضح کیا گیا کہ اٹارنی جنرل نے آئین کے تحت کوئی حلف نہیں اٹھایا۔ یاد رہے کہ سلمان اسلم بٹ کیساتھ حکومت نے سیکرٹری قانون بیرسٹر ظفراللہ کو بھی کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے جنہیں فریق بنایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.