کے ایم سی وڈی ایم سیز ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن کی ادائیگی کے نظام میں با قاعدگی لائے بغیر ملازمین ،کیخلاف کاروائی کی مزاحمت کی جائیگی، سجن یونین
گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنیوالے ملازمین کیخلاف کاروائی کی حمایت کی جائیگی،حکومت سندھ اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کرے
جمعہ 26 دسمبر 2014 22:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سجن یونین (سی بی اے )کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اعلانات اور بلندوبانگ دعووں کی بجائے عملی اقدامات کرے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کے خلاف بلد امتیاز کی جانے والی کاروائی کی حمایت کی جائیگی لیکن کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کے نظام میں باقاعدگی ملائے بغیر ملازمین کے خلاف کی جانے والی کسی بھی قسم کی امتیازی کاروائی کی مزاحمت کی جائیگی ان خیالات کا اظہارانھوں نے بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ماضی میں لیاری کے ملازمین کو تنخواہو ں کی ادائیگی کے لیے ۲کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی جاتی تھی جو کہ بند کر دی گئی ہے جبکہ ۲۰۱۱ سے OZTگرانٹ میں اضافہ نہ ہونے سے بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہو کر مفلوج ہو گئے ہیں ملازمین معاشی حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکومت سندھ عدالتی احکامات کے تحت گرانٹ میں اضافہ کرنے سے مسلسل گریز کر رہی ہے ملازمین کو گریڈوں میں بانٹ کر آ پس میں گروپنگ کا شکار کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا اگر فوری طور پر بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو تنخواہیں ادانہ کی گئیں تو پھر کسی بھی وقت بلدیہ جنوبی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جائے گا اور ملازمین کو ٹکڑوں میں بانٹنے والوں کا بھی کڑااحتساب کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.