ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کے بھائی وسیم جلیل کے فاتحہ سوئم کا اجتماع

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کے بھائی وسیم جلیل کے ایصال ثواب کیلئے انکی فاتحہ سوئم کا اجتماع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

(جاری ہے)

سوئم و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت شوکت،سیدحیدر عباس رضوی،عارف خان ایڈووکیٹ ،عامر خان ، غازی صلاح الدین ،اسلم خان آفریدی، حق پرست سینیٹر ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران،کارکنان، عوام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر حق پرست سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے مرحوم کے بلند درجات اور مغفر ت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :