سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات جلد سے جلد مکمل کیے جائیں،شہبازشریف
وزیراعلیٰ کااسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے،سکیورٹی انتظامات کامیں خود روزانہ جائزہ لوں گا،پنجاب کے تمام اےئر پورٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ،وزیراعلیٰ کا اجلاسوں سے خطاب
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے جلد سے جلد اقدامات مکمل کیے جائیں ۔سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔وہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ،ایم این اے حمزہ شہباز، اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناء اللہ ،زعیم حسین قادری، معاونین خصوصی عزم الحق، رانا مقبول، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز داخلہ، سکولز ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن، خزانہ، اوقاف، قانون، اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.