مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔
گرفتار کرنے کی صورت میں شدید مزاحمت کی جائے گی‘ ترجمان لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ترجمان لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن محمد احتشام نے کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ اگر عبدالعزیز کو گرفتار کیا گیا تو شدید مزاحمت ہوگی۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز سول جج اسلام آباد ثاقب جاوید کی جانب سے تھانہ آبپارہ پولیس کو مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول ہونے کے بعد ترجمان لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن احتشام کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کیخلاف سخت مزاحمت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو پہلے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں گرفتار کیا جائے پھر عمران خان اور طاہرالقادری جن کے گرفتاری کے احکامات جاری ہوچکی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ اگر انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا تو پھر مولانا عبدالعزیز کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے فرار ہوچکے ہیں اور اسلام آباد میں ان کی تین رہائشگاہیں موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.