شہر میں کل سے شروع ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں ‘ ڈی سی او لاہور،
پولیو مہم میں4ہزار پولیو ٹیمیں حصّہ لیں گی ، 15لاکھ70ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے‘ محمد عثما ن
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، ای ڈی او( ہیلتھ) اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ29دسمبرسے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں اور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام ٹاؤنز آج (اتوار)اپنے ٹاؤنز میں پولیس حکام کے ساتھ ملکر خصوصی میٹنگ کریں اور حساس علاقوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ تمام ٹاؤنز نے انسداد پولیو مہم میں حصّہ لینے والے ملازمین کی ٹریننگ کا کام مکمل کر لیا ہے اور پولیو مہم میں4ہزار پولیو ٹیمیں حصّہ لیں گی جبکہ15لاکھ70ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو آگاہی کے حوالے سے تیار کیے گئے فلوٹ کو اپنے اپنے ٹاؤن کے مختلف بازاروں اور اہم شاہرات پر چلائیں تاکہ لوگوں کو پولیو کے قطروں کی اہمیت کے متعلق آگاہی ہو۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.