مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام ،حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم،اگلا دور منگل کو ہوگا،
جوڈیشل کمیشن سے متعلق پیش کیا گیا مسودہ اطمینان بخش نہیں ، وہ تمام نکات حذف کردیئے گئے جن پر دونوں کمیٹیاں متفق تھیں،تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن ) کا جوڈیشل کمیشن آرڈیننس سے متعلق تین نکات کے سوا باقی تمام پر اتفاق ، حکومت کی نیت پر شک نہیں ،ایک موقع اور دینگے،کوئی سمجھتا ہے بات چیت کے عمل کو طول دینے سے تحریک انصاف اپنی راہ کھو دیگی تو وہ غلط ہے،جہانگیر ترین
ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ہفتہ کو ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگئے ، جوڈیشل کمیشن سے متعلق تین نکات پر دونوں جماعتیں اپنی قیادت سے مزید مشاورت کریں گی جبکہ مذاکرات کا اگلا دور منگل کو ہوگا ۔
حکومت کی طرف سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال نے جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے جہانگیر ترین اور شیریں مزاری نے مذاکرات کئے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے گھر ہونیوالے مذاکرات کے دوران تحریک انصاف کی مذاکرتی کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ کل جماعتی کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن سے متعلق پیش کیا گیا مسودہ اطمینان بخش نہیں اور اس میں وہ تمام نکتے حذف کردیئے گئے جن پر دونوں کمیٹیوں کا اتفاق ہوچکا تھا ، دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئے مسودے پر دونوں مذاکراتی ٹیمیں اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیکر دوبارہ مذاکرات کریں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.