نائن الیون کی طرح سانحہ پشاور بھی مسلمانوں کیخلاف ایک سازش ہے،مولانا سمیع الحق،
سازش کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے ،واقعے کی آڑمیں مدارس کو عداوت کانشانہ نہ بنایاجائے ، فوجی عدالتوں کاقیام اس بات کی دلیل ہے موجودہ عدالتی نظام مجرموں کو سزادینے میں ناکام رہی ہے پشاور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے امریکہ کو سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سانحہ پشاور کے پیچھے بھی وہی خفیہ ہاتھ ملوث ہیں جنہوں نے مسلم امہ کو تباہ کرنے کے لئے نائن الیون کا واقع کرایا۔ مولاناسمیع الحق نے کہ کہ نائن الیون کی طرح سانحہ پشاور بھی مسلمانوں کیخلاف ایک سازش ہے اورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سازش کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے تاہم اس واقعے کی آڑمیں مدارس کو عداوت کانشانہ نہ بنایاجائے ۔
پارٹی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے مولاناسمیع الحق کاکہنا تھا کہ سانحہ پشاور کی آڑمیں آئین کو نظراندازکرکے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز کیاجائے اور اس سانحے کی آڑمیں دین دشمن قوتوں نے سکیولرسیاستدانوں اور نام نہاد دانشوروں کے ذریعے زہریلی جملوں کے ساتھ علماء کو نشانہ بنانے کا جو طرزعمل اختیار کیاہواہے جے یوآئی اس کی شدیدمذمت کرتی ہے اورواضح کرتی ہے کہ ملک اب کسی نئے آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا علماء اور دینی مدارس ملک کے تحفظ کے علمبردارہیں اور ان مدارس کو نشانہ بنانے والی قوتیں ملک وقوم کے کسی بھی صورت خیرخواہ نہیں ہوسکتی سکیولرقوتیں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت اور مقتدراداروں کو آئینی مسئلوں سے دوچارکرنے کی سازش میں مصروف ہیں سکیولرقوتیں دینی مدارس کے نظام اورنصاب کوہدف تنقیدبنانے کی سازش میں عالمی استعمارکے ایجنڈاکاحصہ بنے ہوئے ہیں تاہم ان پر یہ واضح کرتے ہیں کہ مدارس کسی صورت دہشتگردی میں ملوث نہیں اورجن لوگوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں سے کوئی بھی مدرسے کا طالبعلم یاان سے فارغ التحصیل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کاقیام اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ عدالتی نظام مجرموں کو سزادینے میں ناکام رہی ہے اس لئے اس نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے اورہم نے سینٹ میں جوشریعت بل پیش کیاتھا وہ اسلئے تھا کہ ملک میں انصاف پرمبنی نظام رائج ہو ایک سوال پر مولاناسمیع الحق نے کہاکہ انہوں نے جہاد افغانستان کے وقت وہاں موجود طالبان کو شاگردہونے کی وجہ سے اپنی اولادکہاتھاکیونکہ ایک استاداورشاگردکارشتہ باپ بیٹے کی طرح ہوتاہے لیکن انہوں نے ٹی ٹی پی کے متعلق کبھی یہ نہیں کہاکہ وہ انکے بیٹے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.